صحت کے شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں لا رہے ہیں :ڈاکٹر فیصل
منڈی بہائوالدین (نامہ نگار )وزیراعلیٰ پنجاب کے صحت دوست ویژن کے تحت ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد عابد یوسف، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شکیل نذر ، ڈپٹی ڈی ایچ اوز ، تینوں تحصیلوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس سمیت دیگر متعلقہ ہیلتھ افسر وں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہسپتالوں میں حاضری،یو ایچ آئی پروگرام، ڈائیلسز یونٹ، بلڈ بنک،سائن بورڈز کی تنصیب،ری ویمپنگ، پلانٹیشن،ویکسینز کی فراہمی ، واش رومز کو فنکشنل کرنے سمیت عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیراعلی ٰ صحت کے شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں لا رہی ہیں۔