مسلم ہینڈز فٹبال کلب تشکیل محمد رشید ہیڈ کوچ مقرر
وزیرآباد(نا مہ نگار)مسلم ہینڈز فٹبال کلب تشکیل دے دی گئی،صدر ناصر محمود اللہ والے ،محمد رشید ہیڈ کوچ،امجد محمود صدیقی منیجر،محمد ارشد کوچ جبکہ انڈر 16فٹ بال ٹیم کے منیجرواجد نعیم،شاہد علی شاہ کوچ منتخب ہوگئے ۔
سیاسی وسماجی شخصیات افتخار حسین صدیقی، کاشف محمود خان ،افتخار بٹ،صابر حسین بٹ،محمد اشرف نثار،سیف اللہ بٹ،ندیم صادق تارڑودیگر نے نو منتخب عہدیدار وں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فٹبال کے کھیل کو فروغ دینے کیلئے وہ اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے ۔