ڈسکہ:جنگلی جانوروں کا گوشت فروخت ، ہوٹل مالک گرفتار

ڈسکہ:جنگلی جانوروں کا گوشت فروخت ، ہوٹل مالک گرفتار

ڈسکہ(نامہ نگار) ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مدثر ریاض ملک کے احکامات کی روشنی میں انچارج سپیشل وائلڈ لائف ریڈ سکواڈ عاصم کامران کی سربراہی میں انسپکٹرمنیب مقصود نے غیر قانونی شکار کر کے۔۔۔

 جانوروں اور پرندوں کا گوشت فروخت کرنے پر ہوٹل کے مالک کو گرفتار کرلیا ۔تھانہ ستراہ کے علاقہ وڈالہ سندھواں میں اظہر منظور ساکن نور پور کلاں ہمراہ دو نامعلوم افراد جنگلی جانوروں اور پرندوں کا گوشت پکا کر ہوٹل پر فروخت کر تے تھے ۔ اطلا ع ملنے پر وائلڈ لائف ٹیم چھاپہ مار کر ہوٹل کے فریزر میں پڑے ایک ہرن،11 مرغابیاں اور درجنوں کی تعداد میں لالیاں برآمد کر لیں ، اس دوران 2 نا معلوم افراد گوشت چھین کر فرار ہو گئے جبکہ اظہر منظور کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں