ویمن یو نیور سٹی سیالکوٹ شعبہ اردو کی سکالر سحر مبین نے پی ایچ ڈی کرلی
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیرنے شعبہ اردو کی سکالر سحر مبین کو پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل ہونے پر مبارک باد دی۔
سحر مبین نے \'\'اکیسویں صدی کے منتخب اردو نشریاتی ڈراموں کے سماجی اثرات\'\' کے موضوع پر تحقیق سربراہ شعبہ اردو ڈاکٹر افضال بٹ کی زیر سرپرستی مکمل کی جس پر وائس چانسلر نے ان کی محنت اور علم دوست جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی اردو ادب میں تحقیق کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے ۔