پارلیمانی انڈر سیکرٹری یوکے لارڈ واجد خان کے اعزاز میں تقریب

پارلیمانی انڈر سیکرٹری یوکے لارڈ  واجد خان کے اعزاز میں تقریب

گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار ) صدر فرینڈ آف اخوت برطانیہ چودھری افتخار احمد سابق صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور عمر افتخار نے۔۔۔

 لارڈ واجد خان پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ (لارڈ منسٹر فار فیتھ کمیونٹی سیٹلمینٹ یوکے ) کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ موضع ڈھیروگھنہ میں ناشتے کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر لارڈ واجد کے والد میاں خان، چودھری رخسار میلو ، چودھری ساجد حسین ، عابد حسین ، سجاد وڑائچ، چودھری ثاقب، چودھری عدنان ، عمر سلطان، ندیم شوکت، شیخ ساجد حسین ایڈوائزر لارڈ واجد ، ارسلان ارشد ڈھیروگھنہ و دیگر شخصیات موجود تھیں۔ افتخار احمد نے کہا کہ لارڈ واجد برطانیہ میں پاکستان کا اثاثہ ہیں اور اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں