حافظ آباد:گیپکو ملازمین کی نجکاری کے خلاف ہڑتال
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دُنیا )گیپکوکے ملازمین نے نجکاری اور دیگر مطالبات منظور نہ کئے جانے کے خلاف مکمل ہڑتال کرتے ہوئے دفاتر کے سامنے احتجاجی دھرنے دئیے ۔
اس دوران ملازمین نے کوئی کام نہ کیا جس کی وجہ سے دفاتر میں آنے والے سائلوں کی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ احتجاجی دھرنوں اور ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک لیبر یونین کینٹ سرکل کے سیکرٹری عبدالرزاق مغل اور وائس چیئرمین ذوالفقار تارڑ نے کہا ملازمین گیپکو کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں کریں گے ۔ ہمارے ملازمین کو مختلف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے ہراساں کیاجارہاہے جبکہ ملازمین کو موٹر سائیکلیں دینے کا وعدہ بھی آج تک پورا نہیں کیا گیا اسکے ساتھ ساتھ واپڈا ہسپتال کی سروسز کوبھی بحال نہیں کیا جارہاجس کی وجہ سے تمام ملازمین کام چھوڑ کر ہڑتال اور احتجاج پر مجبور ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسوقت ہر سب ڈویژن میں ایک ایک ملازم چار ملازمیں کا کام کررہاہے لیکن اسکے باوجود ملازمین کے بچوں کی بھرتی نہیں کی جارہی ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ہم آخری حد تک جائیں گے ۔