حافظ آباد:ڈپٹی کمشنر کاہسپتالوں کی ری ویمپنگ کا جائزہ

حافظ آباد:ڈپٹی کمشنر کاہسپتالوں کی ری ویمپنگ کا جائزہ

حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دُنیا )ڈپٹی کمشنر عبد الرزاق نے بی ایچ یو مہدی آباد اور بی ایچ یو مظفر نو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کے سلسلہ میں جاری تعمیر ومرمت کے کاموں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں مریضوں کے لیے دستیاب علا ج معالجہ کی سہولیات، بچوں کی ویکسین اور دیگر ادویات کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ تصور عباس اس موقع پر انکے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بی ایچ یو مہدی آباد کا دورہ کر تے ہوئے وہاں جاری ہسپتال کی ری ویمپنگ کے سلسلہ میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ بلڈنگ کے افسران اور متعلقہ کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کے سلسلہ میں تعمیرو مرمت کے کام معیارکے مطابق ہونے چاہیے ۔تعمیراتی کام میں کسی بھی قسم کے ناقص میٹریل کا استعمال ہرگز قابل قبول نہیں ہو گا اوراگر کہی غیر معیاری اور ناقص میٹریل کا استعمال ہواتو اسکا ذمہ دار متعلقہ محکمہ اورکنٹریکٹر ہو گا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں مریضوں کے لیے دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے بی ایچ یو مظفر نو کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر بھی تعمیرومرمت کے کاموں اور انکی کوالٹی کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتالوں کے تعمیراتی کام کو کوالٹی کے مطابق مقرر ہ مدت میں جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی تا کہ مریضوں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات دستیاب ہو سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں مریضوں کے لیے طبی سہولیات کی فراہمی، سٹاف کی حاضری،بچوں کی ویکسین اور دیگر ریکارڈ کو بھی چیک کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں