مہنگائی تجارتی مراکز کیلئے سر درد بن چکی:رانا معظم علی
وزیرآباد(نامہ نگار)قانون دان رانا معظم علی نے کہا ہے کہ مہنگائی صنعتوں،بازاروں،مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کیلئے سر درد بن چکی ۔۔۔
ٹیکسز کی بھر مار سے صنعتوں کو خام مال کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے جس سے صنعتیں بند ہو رہی ہیں ملک میں بے روزگاری خوفناک حد تک بڑھ رہی ہے حکومت ملک و قوم کو معاشی خوشحالی کیلئے بزنس سیکٹر کو درپیش مشکلات کا فی الفور تدارک کروائیں۔ صنعتوں، بازاروں، مارکیٹوں میں کاروباری ومعاشی خوشحالی کیلئے رکاوٹوں اور بندش کو ختم کروایا جائے ۔ملکی خوشحالی صنعتوں،تاجروں تجارتی مراکز کی بہتری مضبوطی سے ہی یقینی بن سکتی ہے ۔