حکمران ملک تباہی کے دہانے پر لے آئے :مونس الٰہی

حکمران ملک تباہی کے دہانے پر لے آئے :مونس الٰہی

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما،سابق وزیر چودھر ی مونس الٰہی نے کہاہے کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں زہریلی سموگ کے مریض علاج اوردوائیوں کے لئے دربدرکی ٹھوکریں کھانے پرمجبورہیں۔۔۔

 جبکہ وزیراعلیٰ موصوفہ گلے کی شکایت کے مہنگے علا ج کے لئے جنیوا کے سفرپرروانہ ہوچکی ہیں جس سے ثابت ہوتاہے کہ حکمرانوں کی طرف سے روزانہ کروڑوں کے اشتہارات میں صحت کی سہولیات کے دعوے سب جھوٹے ہیں، انہوں نے کہاکہ مینڈیٹ چورجعلی حکمرانو ں نے پنجاب سمیت پورے ملک کوتباہی کے دہانے پر پہنچا دیاہے ، تمام سرکاری ادارے دیوالیہ ہوچکے ہیں۔ مونس الٰہی نے کہاکہ حکمرانوں نے ملک کوفاشسٹ اسٹیٹ بنادیاہے ان کاخیال ہے یہ ہمیں اپنے لیڈرسے دوررکھتے ہوئے ہمیں دیوار سے لگالیں گے تو یہ ان کی بھول ہے ،ہم اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ، انہوں نے کہاکہ ہم آئین، قانون کی بالادستی،آزاد عدلیہ اوراپنے مینڈیٹ کی واپسی چاہتے ہیں اورمطالبات کیلئے احتجاج جاری رکھیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں