لیگی نومولود وزراء اپنے ذاتی تعلقات کو پارٹی پر ترجیح نہ دیں:عاطف مسعود
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عاطف مسعود بٹ نے کہا ہے کہ انتخابات میں تحریک انصاف کی حمایت کرنیوالوں کو عہدوں سے نوازنا لیگی کارکنوں سے زیادتی ہے ۔
مسلم لیگی نومولود وزراء اپنے ذاتی تعلقات کو پارٹی پر ترجیح نہ دیں۔صوبائی وزیر فیصل کھوکھر کا عطاء فرید کو کوآرڈینیٹر بنانا قابل مذمت ہے ۔صوبائی وزیر کے فیصلے سے مسلم لیگی کارکنوں میں تشویش اور غصہ دیکھا جارہا ہے ۔ قیادت کارکنوں کیساتھ ہونی والی زیادتیوں کا نوٹس لے ۔ پی ٹی آئی ایم این اے مبین عارف جٹ کے فرنٹ مین عطاء فرید کی مسلم لیگ کیساتھ وابستگی مشکوک ہے چند افراد ذاتی بغض میں مسلم لیگ ن کی ساکھ کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔