تحصیل آفس ،بزنس کمیونٹی کیلئے رجسٹریشن کاؤنٹر کا افتتاح

 تحصیل آفس ،بزنس کمیونٹی کیلئے رجسٹریشن کاؤنٹر کا افتتاح

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )بزنس کمیونٹی کی سہولت کیلئے تحصیل آفس میں رجسٹریشن سہولت کاؤنٹر کا افتتاح کر دیا گیا ، ڈپٹی کمشنر نوید احمد ، صدر چیمبر آف کامرس رانا محمد صدیق۔۔۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی اقرا مبین سمیت دیگر بھی اس موقع پر ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گڈ گورننس انیشٹیوز میں بزنس کمیونٹی کو فسیلیٹیٹ کرنے کے حوالے سے خصوصی احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں اور اس سلسلہ میں اور عملی اقدامات بھی اٹھائے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی بزنس کمیونٹی کو کاروبار کے مواقع پیدا کرنے اور حکومتی سروسز کی فراہمی میں سہولیات پیدا کرنے کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلد جی ٹی روڈ شاہین آباد پر جدید اور اسٹیٹ آف دی آرٹ ای رجسٹریشن سنٹر قائم کر دیا جائے گا جس کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اور اس رجسٹریشن سنٹر میں دونوں تحصیلوں کے سب رجسٹرارز اور ریونیو سروسز، رجسٹریشن کی سروسز اور دیگر تمام ریونیو سروسز ایک چھت تلے فراہم کی جائیں گی اور منصوبہ 6 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سہولت کاؤنٹر بزنس کمیونٹی کو بھرپور سہولت فراہم کرے گا اس میں شفٹوں میں ٹرینڈ عملہ تعینات کیا جائے گا اور ریونیو سروسز کی فراہمی کی شفافیت کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں