راہوالی:ایف بی آر ملازم سے ڈاکوؤں نے 61ہزار چھین لیے

راہوالی:ایف بی آر ملازم سے  ڈاکوؤں نے 61ہزار چھین لیے

راہوالی( نمائندہ دنیا،نامہ نگار)ایف بی آر ملازم سے ڈاکوؤں نے 61ہزار روپے چھین لیے اور فرار ہو گئے ۔

منڈیالہ ورائچ کا سید قاسم علی شاہ رات ساڑھے گیارہ بجے ڈیوٹی سے فارغ ہو کر گھر واپس جارہا تھا کہ قبرستان کے قریب راؤ اکرام علی خاں کی کوٹھی کے سامنے دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے روک لیا اور اسلحہ تان لیا شور مچانے پرجان سے ماردینے کی دھمکی دیکر جیب میں موجود 61ہزار روپے ،قومی شناختی موٹر سائیکل کے کاغذات چھین کر فرار ہو گئے ۔ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں