ہمیں چاہیے کہ کلام اقبالؒ کی روح کوسمجھنے کی کوشش کریں:ناصر چیمہ
راہوالی(نمائندہ دنیا )ایم پی اے محمد ناصر چیمہ نے مرکزی دفترمیں استخار احمد ڈھانجہ امانت علی آرائیں ،کامران جرال۔۔۔
شہباز احمد چیمہ ،شیخ ظفر اقبال ، عمران بیگ ودیگران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے افکار نظریات فلسفہ ہمارے لیے مشعل راہ ہیں جن پر عمل پیرا ہوکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن اور عوام کو خوشحال بنا سکتے ہیں، انہوں نے کہاکہ نسل نو کوعلامہ محمداقبالؒ کے افکارپرعمل پیراہوناہوگا،ان خیالات کااظہارانہوں نے اقبالؒ ڈے کے موقع پرکیا، انہوں نے کہاکہ ہمیں چاہیے کہ کلام اقبالؒ کی روح کوسمجھنے کی کوشش کریں۔