پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل:رمیش سنگھ
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا نے مقامی مارکی میں منعقداقلیتی ورکر کنونشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی سردار رمیش سنگھ اروڑا کی نوشہرہ ورکاں آمد پر۔۔۔
مسلم لیگ ن مینارٹی ونگ کے ضلعی و تحصیل عہدیداران اور کارکنان نے انکا شاندار استقبال کیا مسلم لیگ مینارٹی ونگ کے زیراہتمام تقریب سے وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا نے خطاب کے دوران کہاکہ مسلم لیگ ن ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی فراہمی کی علمبردار رہی ہے پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے اس موقع پر حاجی مدثر قیوم ناہراسابق ایم این اے ،شمیاں محمد شفیق ڈپٹی سیکرٹری ،فازر فاروق اور مسلم لیگ منیارٹی ونگ کے رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے اختتام پر سردار رمیش سنگھ اڑوڑا نے نوشہرہ ورکاں سے ٹھیکیدار سلیم سہوترا کومسلم لیگ ن منیارٹی ونگ کے ڈویژنل نائب صدر کانوٹیفکیشن اور مبارکباد دی۔