کامونکے :وارداتوں میں نقدی،موبائل چھین لئے گئے
کامونکے (نامہ نگار )ڈکیتی کی تین مختلف وارداتوں میں لاکھوں روپے نقدی اور موبائل فونز چھین لئے گئے ۔
گزشتہ رات فیصل ٹاؤن کے علی حسن اور اُسکی فیملی کو راجباہ روڈ پر روک کر دو ڈاکو اسلحہ کے زور پرساڑھے چار ہزارروپے اورموبائل فون چھین کر لے گئے ۔ڈیرہ مہراں سنگھ کا نواز موٹر سائیکل پر ہرپوکی جارہا تھا کہ راستہ میں دو ڈاکو اُس سے بیس ہزارروپے ،موبائل فون،قیمتی پارچات اور اشیا چھین کر لے گئے جبکہ کھوڑی کے چاند مسیح سے جی ٹی روڈ گھنیا کے قریب دو ڈاکو تین ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔ گز شتہ رات ٹبہ محمد نگر کے ادریس کے کارخانہ کے تالے توڑ کر چور بجلی کی موٹر،ویلڈنگ پلانٹ اور گرینڈر مشین لے گئے ۔کوٹ رفیق کے اعظم تنویر کی دُکان سے چور بیس ہزارروپے اور موبائل لے گئے ۔ غلہ منڈی کے مراد علی کی آڑھت سے چور چاولوں کا تھیلا چوری کرکے لے گئے ۔محلہ اولکھ آباد کے شمس شہزاد کے گھر کے تالے توڑ کر چور ایک تولہ طلائی زیورات لے گئے ۔حمید پور کلاں کے زمیندار احمد سعید کے کھیتوں سے بجلی کی موٹر لے گئے ۔ قاضی کوٹ کے فجر عباس کے گھر سے چور تیرہ ہزارروپے اور موبائل لے گئے ۔غلہ منڈی کے عمر یوسف کی کوئلہ کی دُکان سے کیری ڈبہ سوار چور ایک لاکھ پینسٹھ ہزارروپے لے گئے ۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔