شوکاز نوٹس جاری کرنا ، ناانصافی ہے :اساتذہ تنظیمیں

شوکاز نوٹس جاری کرنا ، ناانصافی ہے :اساتذہ تنظیمیں

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کے صوبائی نائب صدر محمد طارق قریشی، ایکٹا چیئرمین پاکستان عبدالواحد ڈار، پیٹا پنجاب کے صوبائی چیئرمین احسان علی گورائیہ نے کہا ہے کہ۔۔۔

 پنجاب بھر کے ٹیچرز کے ٹی این اے ٹیسٹ کے بائیکاٹ کے بعد اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کرنا ،ہٹ دھرمی اور ناانصافی پر مبنی ہے جس کو اساتذہ برادری کسی صورت بھی برداشت نہیں کرے گی۔ اساتذہ کے احتجاج کی وجہ سے سموگ کا سہارا لیکر جس طرح سکولوں کو بند کیا گیا، معمار قوم اور نونہالوں کے ساتھ ساتھ والدین کیساتھ بھی ظلم اور زیادتی ہے ، میٹرک کے سالانہ امتحانات کی تیاری بری طرح متاثر ہو رہی ہے کسی بھی مہذب معاشرہ کی قدروں کیخلاف ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اساتذہ رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کو ختم کیا جائے اساتذہ اور سرکاری ملازمین کی مراعات کو ختم نہ کیا جائے ۔ اساتذہ جس معاہدے کے تحت بھرتی ہوئے ان میں ختم کی گئی مراعات میں کہیں بھی ظالمانہ فیصلوں کا ذکر نہ ہے ، سکولز کی نجکاری کرکے غریب اور متوسط طبقے کیلئے تعلیم کے دروازے بند کئے جا رہے ہیں اور اشرافیہ کو نوازا جا رہا ہے ، اساتذہ رہنمائوں سے گزارش ہے کہ وہ حکومت کے بھکاوے میں نہ آئیں، سکولز کی نجکاری، لیو انکیشمنٹ، گروپ انشورنس، اساتذہ کی مستقلی اور سکولز میں سہولیات کی کمی جیسے مسائل فی الفور حل کئے جانے چاہئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں