دھی رانی پروگرام غریب پرور اقدام ہے :نوید حیدر
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)کمشنر ڈوثرن سید نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے غریب،یتیم اور بے سہارا بچیوں کی شادیوں کے لیے شروع کیے جانے والا دھی رانی پروگرام پنجاب میں اپنی نویت کا منفرد اور تاریخی اقدام ہے۔۔۔
اس پروگرام کے تحت 18تا 40سال تک کی غریب،بے سہارا،یتیم اور معذور والدین کی بچیاں درخواست دینے کی اہل ہونگی۔حکومت پنجاب کی جانب سے بچیوں کی شادی کے اخراجات، سلامی،کھانا اور جہیز کا سامان بھی دیا جائیگا۔ یہ بات انہوں نے وزیر سوشل ویلفیئر پنجاب سہیل شوکت کی پہلی ویڈیو لنک سٹیرنگ کمیٹی میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن محمد شفیق ،اے سی جی امتالاسلام ،اے سی آر محمد محسن ،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ارشاد وحید و دیگر افسران کمشنر دفتر میں شریک تھے ۔ کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ چیف منسٹر پنجاب دھی رانی پروگرام کے لیے 15 نومبر تک آن لائن رجسٹریشن کروائی جا سکتی ہے جبکہ حکومتی ہدایات کے مطابق محکمہ سوشل ویلفیئر کے ڈوثرنل دفتر میں خصوصی کاؤنٹر قائم کیا گیا ہے جہاں لوگوں کی رہنمائی اور رجسٹریشن کی جا رہی ہے ، انہوں نے بتایا کہ ہمارے معاشرے میں بہت ساری غریب، نادار، یتیم اور بے سہارا بچیوں کی شادی صرف اس لیے نہیں ہو پاتی کہ انکے والدین کے پاس اتنے وسائل نہیں ہوتے ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے دھی رانی پروگرام غریب پرور اقدام ہے ۔