گیس فلنگ کرنیوالا گودام سیل بارہ سوکلو گیس اور مشینیں ضبط

گیس فلنگ کرنیوالا گودام سیل  بارہ سوکلو گیس اور مشینیں ضبط

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر )مسافر گاڑیوں میں گیس فلنگ کرنے والے مرکز پر چھاپہ،گودام سیل، بتایاگیا ہے کہ ۔۔۔

اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیر زادہ نے نواحی گاؤں بیگ پور میں مسافر گاڑیوں میں ایل پی جی گیس ری فلنگ کرنے والے پوائنٹ پر اچانک چھاپہ مار کر 1200 کلو گرام ایل پی جی گیس سلنڈر اور فلنگ کے لیے زیر استعمال تین مشینیں قبضہ میں لیکر ایک بڑے گودام کو سیل کر دیا،ذرائع کے مطابق بیگ پور میں مذکورہ پوائنٹ ایل پی جی پر چلنے والی تمام گاڑیوں کو گیس فلنگ سپلائی دینے والا بڑامرکز تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں