شاہراہوں پر بھینسوں کے ڈیرے،گندگی پھیلانے،سیوریج جام کرنے کا سلسلہ نہ رک سکا

شاہراہوں  پر  بھینسوں  کے  ڈیرے،گندگی  پھیلانے،سیوریج  جام کرنے  کا   سلسلہ  نہ  رک  سکا

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) گوجرانوالہ کی شاہراہوں پر بھینسوں کے ڈیرے ، اندروں شہر موجود بھینسوں کے باڑوں کی شہر سے باہر منتقلی نہ ہوسکی ، جس کی وجہ سے شہر میں گندگی پھیلانے اور سیوریج سسٹم کو جام کرنے کا سلسلہ نہ رک سکا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ شہر سے بھینسوں کو شہر سے باہر منتقل کر نے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متعدد بار منصوبہ بندی کی گئی لیکن اس پر عملدر آمد نہیں کیا جا سکا متعدد بار تاریخیں دی گئیں کہ باڑے شہر سے باہر منتقل کئے جائیں لیکن عملدر آمد نہیں ہو سکا۔ شہر میں باڑوں اور مویشیوں کی بھرمار ہے ۔وحدت کالونی ،تلاب دیوی والا،پونڈاولا چوک ،فیروز ولا روڈ ،نوشہرہ روڈ ،حافظ آباد روڈ ،جناح روڈ ،پیپلز کالونی سمیت متعدد علاقوں کی گلیوں ،محلوں میں بھینسوں کے باڑے بنے ہوئے ہیں ۔ بھینسوں کے گوبر اور فضلہ جات سے سیوریج لائنوں کا بند رہنا معمول بنتا جا رہا ہے ۔اکثر نے تو گلیوں میں ہی بھینسوں کا باندھا ہوتا ہے ۔شہریوں نے مطالبہ کیا کہ مویشیوں کو شہر سے باہرنکالنا انتہائی ضروری ہے حکومت اس پر عمل درآمد کویقینی بنائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں