حافظ آباد:پاسپورٹ آفس سے ملحقہ غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ ختم
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )انار کلی بازار میں پاسپورٹ آفس سے ملحقہ غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ کو ڈپٹی کمشنر کے حکم پر ختم کرادیا گیا۔
بااثر افراد نے پاسپورٹ آفس سے ملحقہ ایک بلڈنگ پر قبضہ جماکر وہاں عرصہ دراز سے غیر قانونی سٹینڈ قائم کررکھا تھا،شہریوں کی موٹر سائیکلوں کو زبردستی روک کر 50 روپے جگا ٹیکس وصول کیا جاتا تھا۔