برطانیہ کے 283 سکھ یاتریوں کی گوردوارہ روڑی صاحب آ مد
کامونکے (نامہ نگار )برطانیہ کے 283 سکھ یاتریوں نے گوردوارہ روڑی صاحب اور دیگر مقامات کی یاترا کی۔
برطانیہ سے آنے والے مردوخواتین سکھ یاتریوں نے ایمن آباد گوردوارہ روڑی صاحب،لالو دی کھو ئی اور چکی صاحب کی یاترا کی۔اس موقع پرسکھ یاتریوں نے عقیدت و احترام سے مذہبی رسومات ادا کیں جس کے بعد وہ واپس لاہور روانہ ہوگئے ۔