سیالکوٹ ایئر پورٹ :جعلی ٹکٹ پر بیرون ملک جانے کی کو شش ،2 مسافر گرفتار

سیالکوٹ ایئر پورٹ :جعلی ٹکٹ پر بیرون  ملک جانے کی کو شش ،2 مسافر گرفتار

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )جعلی ٹکٹ پر بیرون ملک جانے والے 2مسافر گرفتار کرلئے گئے ۔سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے عمیر ظفر اوراظہر اقبال جعلی ایئرٹکٹ لے کر بورڈنگ کیلئے ایئرلائن سٹاف کے پاس گئے۔۔۔

دوران چیکنگ پتہ چلا کہ ٹکٹ فیک ہیں ،دونوں کو گرفتار کر کے تھانہ ایئرپورٹ پولیس کے حوالے کردیا گیا ، پولیس مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں