نت چوپالہ سے منسلک برساتی نالے پر پل کی تعمیر آخری مراحل میں داخل
گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و ایم این اے چودھری حسین الٰہی کے خصوصی فنڈز سے گاؤں نت چوپالہ سے منسلک برساتی نالے پر پل کی تعمیر آخری مراحل میں پہنچ گئی۔
جلالپور جٹاں شہباز پور روڈ تا ہیڈ مرالہ طویل سڑک کی تعمیر مکمل کر لی گئی جبکہ نت چوپالہ کے درمیان بڑے پل کی تعمیر کی جا رہی ہے جس پر متعلقہ فرم اپنا تیزی سے کام جاری رکھے ہوئے ہے ، حسین الٰہی کی ہدایات کے مطابق مذکورہ منصوبے کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کر لیا جائیگا مذکورہ منصوبہ سے درجنوں دیہات مستفید ہونگے ۔