گورنمنٹ ایمرجنسی ہیلتھ سینٹر پیپلز کالونی میں فری میڈیکل کیمپ

 گورنمنٹ ایمرجنسی ہیلتھ سینٹر پیپلز  کالونی میں فری میڈیکل کیمپ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)محکمہ ہیلتھ کے زیر انتظام گورنمنٹ ایمرجنسی ہیلتھ سینٹر پیپلز کالونی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

جس کی نگرانی ڈاکٹر فرزانہ اور ڈاکٹر قاسم نے کیمپ میں ایک دن کے دوران درجنوں مریضوں نے شرکت کی ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے مریضوں کو فیملی پلاننگ سمیت دیگر مفت طبی سہولیات فراہم کیں ا اور فری ادویات بھی دیں جبکہ مریضوں کے فری الٹرا ساؤنڈ دیگر ضروری ٹیسٹ بھی بالکل فری کئے گئے ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریضوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے کیمپس کا انعقاد ہوتا رہنا چاہئے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہوسکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں