پرائس کمیٹیوں میں تاجر نمائندوں کو شامل کیا جا رہا ہے :سلمیٰ بٹ
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب سلمیٰ بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صوبہ پنجاب کے عوام کے ریلیف فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ضلعی سطح پر پرائس کنٹرول کمیٹیوں میں تاجر نمائندوں کو شامل کیا جا رہا ہے تاکہ انتظامیہ اور تاجر ملکر مصنوعی مہنگائی پر قابو پا سکیں، ان خیالات کاا ظہار انہوں نے مرکزی انجمن تاجران گوجرانوالہ کے صدر حاجی عبدالرؤف مغل کی طرف سے ایک استقبالیہ کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا۔