سیالکوٹ :گھر یلو میٹر کا کمرشل استعمال اور بجلی چوری،7 افراد پکڑے گئے

سیالکوٹ :گھر یلو میٹر کا کمرشل استعمال  اور بجلی چوری،7 افراد پکڑے گئے

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )گھر یلو میٹر کا کمرشل استعمال اور بجلی چوری کرنے والے 7افراد رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ۔

 تھانہ کوتوالی کے علاقہ بانو بازار میں پولیس نے ایس ڈی او گیپکو کی رپورٹ پر گھر یلو میٹر کو کمرشل بنیادروں پر استعمال کرنے کے الزام میں نعمان بیگ، تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ سے گھریلو میٹر کا کمرشل استعمال پر اجمل، تھانہ مراد پور کے علاقہ سے حسنین فہد اور حبیب اﷲ، جبکہ تھانہ رنگپورہ کے علاقہ سے ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرنے والے محمد سرور، تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ سے بجلی چوری کرنے والے ارشد،تھانہ موترہ کے علاقہ سے بجلی چور محمد شہباز کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں