ستھرا پنجاب پروگرام میں کارکر دگی کے حوالے سے گوجرانوالہ سر فہرست
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ہدایت پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام ضلع بھر میں کامیابی سے ۔۔۔
جاری ضلع بھر کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، میونسپل کارپوریشن، گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، لوکل گورنمنٹ، ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیز کے افسر ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع بھر میں شہروں، قصبوں سمیت دیہات کو صاف ستھرا اور دلکش بنانے کیلئے فیلڈ میں مکمل متحرک ہیں۔ وزیراعلیٰ کے گڈگورننس انیشیٹیوز(بنیادی کارکردگی اعشاریوں) میں ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے ضلع گوجرانوالہ نے 5میں سے 4.95 نمبر لے کر ڈویژن میں اول پوزیشن بھی حاصل کر رکھی ہے ۔