سیالکوٹ:پولیس کو جھوٹی اطلاع دینے پر 5 افراد کیخلاف کارروائی
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا ) پولیس ہیلپ لائن پکار ون فائیو پر جھوٹی اطلاع دینے والے 5افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔
تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ سے پولیس نے جھوٹی اطلاع دینے والے بلال،تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ سے جھوٹی اطلاع دینے والے حسن رضا، محمد ندیم اور اسد اور تھانہ ستراہ کے علاقہ سے محمد عثمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔