رکن اسمبلی منشا اﷲ بٹ کا پکا گڑھا کا دورہ ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ

رکن اسمبلی منشا اﷲ بٹ کا پکا گڑھا  کا دورہ ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی محمد منشا اﷲ بٹ کا اپنے حلقہ انتخاب یونین کونسل پکاگڑھا کا دورہ، بونکن روڈ پر ٹف ٹائلز لگانے کے منصوبے کا جائزہ لیا۔

 اس موقع پر سابق یوسی چیئرمین عمر بٹ، عبدالحمید قاسم کے علاؤہ میونسپل کارپوریشن اور پنجاب انٹرسٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے مقامی حکام بھی موجود تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں