سیالکوٹ میں اشیا خورونوش کی خود ساختہ قیمتیں مقرر
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )دکانداروں نے اشیا کی من مانی قیمتیں مقرر کرلیں،پرائس کنٹرول کمیٹیاں جاری کردہ ریٹ لسٹ پر اشیا کی فروخت کرانے میں ناکام ہو گئیں۔۔۔
سیالکوٹ میں قائم پرائس کنٹرول کمیٹیاں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ پر اشیا خورد و نوش کی فروخت کروانے میں ناکام ہو گئیں ، دکانداروں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ہول سیل مارکیٹ میں قیمتوں کو کنٹرول کرے ۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی جانب سے اشیا خوردنوش کی ریٹ لسٹ جاری کرنے کے باوجود ضلع کی پرائس کنٹرول کمیٹیاں اس لسٹ کے مطابق کھانے پینے کی ا شیا کی فروخت کو ممکن بنانے میں نا کام ہو کر رہ گئی ہیں، سیالکوٹ شہر و گردو نواح کے دیہات کے دکانداروں نے اپنی مرضی کے قیمتیں مقرر کر رکھی ہیں ۔د کانداروں کا کہنا ہے کہ منڈی سے ہمیں چیزیں سرکاری ریٹ لسٹ سے مہنگے داموں ملتی ہیں اس لئے انتظامیہ گراں فروشی پر قابو پانے کے لئے ہول سیل مارکیٹ اور منڈیوں میں قیمتوں کو کنٹرول کرے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔