کرسمس پر امن و امان کیلئے سکیورٹی پلان تیار کرنیکا حکم
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی پلان تیار کرنیکا حکم۔۔۔
گوجرانوالہ ڈویژن کے 783چرچز میں مذہبی رسومات ادا کی جائیں گی، قومی رضا کاروں سمیت 8ہزار سکیورٹی اہلکار چرچز ، مسیحی بستیوں اور تفریح گاہوں پر تعینات کیے جائینگے ۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کرسمس کے موقع پر گوجرانوالہ ، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد،وزیر آباد اور نارووال کے اضلاع میں فول پروف سکیورٹی پلان کی تیاری کا حکم جاری کیا گیااس سلسلے میں پولیس، ضلعی انتظامیہ کے افسران کو خفیہ اداروں کیساتھ مشاورت کرکے انتظامات مکمل کریں ۔