گجرات:شافع حسین سے آذربائیجان کے وفد کی ملاقات
گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھر ی شافع حسین سے آذربائیجان کی انٹرنیشنل سرمایہ کار کمپنی کے وفد کی ملاقات۔۔۔
وفد کی قیادت گروپ کے چیئرمین مسٹر بابک کر رہے تھے پنجاب اسمبلی میں صوبائی وزیر کے آفس میں ہونے والی ملاقات میں پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع زرعی اجناس کی برآمد پر بات چیت صوبائی وزیر نے وفد کو پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات سے بھی آگاہ کیا ہمارا گروپ پنجاب سے آذربائجان کو گوشت ،کباس،چاول اور ایل پی جی گیس کی برآمد میں دلچسپی رکھتا ہے ،چیئرمین گروپ گروپ نے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے زیر اہتمام باکو پنجاب ٹریڈ آفس کھولنے کی پیشکش بھی کی گروپ نے پیمکو کے زیر انتظام سلاٹر ہاؤس کی لیز آؤٹ میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے زیر اہتمام باکو میں پنجاب ٹریڈ آفس کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔صوبائی وزیر کی باکو میں پنجاب ٹریڈ آفس کے قیام کے لئے تیزی سے اقدامات کی ہدایت، سلاٹر ہاؤس کے حوالے سے وفد کی سیکرٹری لائیو سٹاک سے ملاقات کرائی جائے گی پنجاب زرعی صوبہ ہے ،زرعی اجناس کی برآمدات کے حوالے سے آذربائجان کے گروپ کے ساتھ تعاون کیا جائے گا ،چوہدری شافع حسین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران ہاشمی اور گروپ کے دیگر افراد بھی ملاقات میں موجود تھے ۔