مزدور اعلانات کے باوجود کم سے کم اجرت سے محروم

  مزدور اعلانات کے باوجود کم سے کم اجرت سے محروم

گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)تحریک لبیک گجرات پی پی32کے سابق ٹکٹ ہولڈر فیصل محمود ماجرہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مہنگائی کی آڑ میں پنجاب کے ارکان اسمبلی اور وزرا کی تنخواہوں میں 5اور 10گنا اضافہ مہنگائی کی چکی میں پستے عوام پر سراسر ظلم ہے ۔

 ملک کا مزدور حکومتی اور نجی اداروں میں اعلانات کے باوجود 37ہزار اجرت سے محروم ہے ۔حکومتی ایوانوں میں عوام کی فلاح و بہبود کے بل پاس ہونیکی بجائے عوام کے پیسے کو بے دردی سے لوٹا جارہا ہے ۔ ایک طرف حکومت قومی خزانے میں پیسہ نہ ہونیکی وجہ بیرونی قرضوں سے ملک و قوم کو بے تحاشہ مقروض کررہی ہے جبکہ دوسری طرف وہی پیسہ اپنوں کو نوازنے کیلئے من پسند پروجیکٹس اور ارکان اسمبلی پر نچھاور کیا جارہا ہے جو قابلِ مذمت اور نا قابلِ قبول ہے ۔حکومت عوامی مفادات کی بجائے اپنے تحفظ کیلئے کام کررہی ہے ۔ کرپشن کیسز کا خاتمہ اور حریف مخالفین کو جیلوں میں بند رکھنا جمہوری روایات نہیں بلکہ آمریت کی بدترین مثال ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں