گجرات:نئی تعمیر ہونیوالی سڑکوں کو توڑا جانے لگا
گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر ) گجرات شہر کی نئی تعمیر ہونیوالی سڑکوں کا ابھی افتتاح بھی نہیں ہوا اور ان سڑکوں کو توڑنے والے پہنچ گئے ہیں۔۔۔
جس سے نہ صرف حکومتی خزانے کو نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ سڑکوں کی حالت بھی خراب ہوجائیگی ۔ انٹرنیٹ فراہم کرنیوالے کمپنیوں نے سڑکوں پر جگہ جگہ گہرے کھڈے کھودنا شروع کردئیے ہیں ان کمپنیوں نے ہائی وے سے این او سی بھی لیا ہے یا نہیں؟کس کی آشیر آباد سے وہ نئی تعمیر ہونیوالی سڑکوں کو توڑرہے ہیں ڈپٹی کمشنر ایکسین ہائی وے نوٹس لیں۔