ڈسکہ:عمان کے سبکدوش سفیر کے اعزاز میں عشائیہ
ڈسکہ(نمائندہ دنیا )عمان کے سبکدوش سفیر ڈاکٹر عمران علی کے اعزاز میں سید زیب حسن کی طرف سے عشائیہ دیا گیا، عشائیہ میں متعدد سفارتی سماجی شخصیات نے شرکت کی ،تقریب کے مہمان خصوصی سید ضیغم حسین تھے۔۔۔
ڈاکٹر عمران علی نے عشائیہ سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پوری ایمانداری سے اپنے فرائض کو سرانجام دیا اور اوورسیز پاکستانیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوسش کی خواہ وہ کسی بھی صورت میں ہوں، سید زیب حسن نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عمران علی کا دور عمان کے لئے سنہرا ترین دور تھا جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی انہی کی بدولت ہر پاکستانی کو ایمبیسڈر آفس تک رسائی ممکن ہوئی، جو ہر سائل کی بروقت مدد کرتے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عمران علی درد دل رکھنے والے اور مدد گار انسان ہیں انہوں نے جو وقت عمان میں گزارا اس میں عمان اور پاکستان کے تعلقات اور تجارت کے لئے کانفرنسز کا انقعاد کیا گیا ،ہم ڈاکٹر عمران علی کے مشکور ہیں۔ اس موقع پر قمر ریاض ،فرحان شاکر ،ذاہد شکور، امیر حمزہ چیئرمین پاکستان سکولز،بلال حسن نائب سفیر، عتیق الرحمان ویلفیئر اتاشی ،حامد شیراز ڈیفنس اتاشی نے دعاؤں کے ساتھ ڈاکٹر عمران علی چوہدری کو رخصت کیا۔