اوورسیز پاکستانی مہمان نواز ،محب وطن :ڈی سی گجرات
گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)پاکستان اوورسیز الائنز فورم یورپ کے چیئرمین ناصر محمود کی طر ف سے ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔۔۔
جس میں اوورسیز پاکستانیوں نے شرکت کی جس میں صدر کڈنی سنٹر میاں محمد اعجاز، چوہدری مظہر اقبال دیونہ سرپرست اعلیٰ POAFیورپ و سابق ناظم ، ، راجہ غفور جرمنی، شمس چیمہ، رضوان دلدار چوہدری،شاہد اکبر، مظہر وڑائچ ریور گارڈن، احتشام دلدار ، مرزا نثار، خرم عباس، عمران نبی و دیگر شامل تھے ۔ اس موقع پر ملکی معاشی صورتحال اور گجرات میں تعمیروترقی کے حوالے سے معاملات بھی زیر بحث آئے ۔ ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے اوورسیز پاکستانیوں خصوصا ً گجرات سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو بے حد سراہا اور کہا کہ اوورسیز پاکستانی مہمان نواز اور محب وطن ہیں اور اپنے وطن عزیز کو ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ بیرون ممالک میں گجرات کے لوگ ہر فیلڈ میں موجود ہیں اور ہم انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ملک کے لئے بڑا ذر مبادلہ انہی کی وجہ سے آرہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 18 سال کی سروس میں مجھے گجرات کے لوگ بڑے اچھے لگے ہیں جو کہ نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور فلاحی منصوبوں کو مکمل کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔