2024 میں 305 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ،ڈکیتی مزاحمت پر 15 شہری قتل
گوجرانوالہ (راجہ ماجد سے )گوجرانوالہ اور وزیرآباد میں 2024 کے دوران مختلف نوعیت کے 67388 مقدمات درج کیے گئے جبکہ مختلف وجوہات کی بنا پر 305 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔۔۔
ڈاکووں نے مزاخمت پر گولیاں مار کر 15 شہریوں کو قتل کر دیا گیا۔ ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی 18 ہزار کے قریب وارداتیں ہوئیں ، پولیس نے 1500 سے زائد ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 68 کروڑ 21 لاکھ کا مال مسروقہ برآمد کیا ،پاکستان میں خطرناک گینگ چلانے والے 30 خطرناک ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے بیرون ملک سے گرفتار کیا گیا۔ دہشتگردی کے 10 واقعات رونما ہوئے ، دوران ڈکیتی قتل کے واقعات میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں سے متعدد انجام کو پہنچ گئے ،پولیس نے کیٹیگری اے کے 3338 اور بی کیٹیگری کے 7725 اشتہاریوں کو بھی گرفتار کیا ۔ شہریوں نے پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ کہا کہ کرائم کی شرخ میں بھی اضافہ ہوا ہے ،ڈکیتی کی سرعام وارداتیں کرنے والے ڈاکووں کو بھی جلد از جلد گرفتار کر کے انہیں تخفظ فراہم کیا جائے ۔