جامکے چٹھہ، 2024 میں طلاقوں کی شرح بڑھ گئی

 جامکے چٹھہ، 2024 میں طلاقوں کی شرح بڑھ گئی

جامکے چٹھہ (قمر زمان سندھو)شادی شدہ جوڑوں کے خانگی معاملات میں خرابی ، عدم برداشت موبائل کا استعمال اور غیر مساوی رویوں کے سبب طلاق کی شرح بڑھ گئی۔۔۔

 تفصیلات کے مطابق تحصیل علی پور چٹھہ کے شہری اور دیہی علاقوں میں سال بھر کے دوران طلاق کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ،یوں 2024 میں یونین کونسل جامکے چٹھہ میں 27 طلاقیں ہوئیں حضرت کیلیانوالہ میں 35، سید نگر 31،احمد نگر 22،سہارن 24 ،ورپال چٹھہ 25 ککہ کولو35 ،پنڈوری کلاں 16 علی پور چٹھہ110 ،رسول نگر 32 دلاور چیمہ 20پوما باٹھ 10 جھٹاں والی20 نوئی والا 18لدھیوالہ 25 اور کیلاسکے میں بھی 20  طلاقیں ہویں، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی پورچٹھہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر وزیر آباد مظفر جاوید بھٹی نے کہا طلاق کی نسبت خلع لینے میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں