ہیڈبمبانوالہ:ڈاکوؤں کی فائرنگ،ایک شخص جاں بحق

 ہیڈبمبانوالہ:ڈاکوؤں کی فائرنگ،ایک شخص جاں بحق

ہیڈبمبانوالہ(نامہ نگار )سرکل بھر میں چوری ڈکیتی راہزنی کی واراداتوں میں اضافہ دوران ڈکیتی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔۔۔

نواحی موضع مگو کماں کے رہائشی دوبھائی قربان علی اور رحمان علی کام سے واپسی پر آدمکے اڈا سے گھر جارہے تھے کہ راستہ میں ناکہ لگائے تین ڈاکوؤں نے دیگر راہگیروں سمیت ان سے بھی گن پوائنٹ پر موبائل ودیگر اشیاء لوٹ لیں ،لوٹ مار کے بعد بھاگتے ہوئے ملزمان نے فائرنگ کردی گولی لگنے سے رحمان علی موقع پر جاں بحق ہوگیا، لاش کو سول ہسپتال ڈسکہ منتقل کردیا گیا ،ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے ، پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے کارروائی شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں