ڈسکہ :میرج ہال مالکان کی ون ڈش کی خلاف ورزی
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ میں قائم مارکیوں اور میرج ہال مالکان نے ون ڈش کی خلاف ورزی،ٹیکس اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آفس کے نام پر 10سے 12ہزار روپے وصول کرنا شروع کردئیے۔۔۔
علاقہ بھرمیں قائم میرج ہالوں اورمارکیوں کے مالکان نے ون ڈش کی خلاف ورزی اور وقت کی پابندی کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیاہے ہر مارکی اور میرج ہال کے مالکان شادی بیاہ کے پروگرام کرنیوالوں سے ون ڈش کی خلاف ورزی اور ٹیکس اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آفس کے نام پر 10سے 12ہزار روپے وصول کررہے ہیں جو کوئی میرج ہال اورمارکی مالکان کو یہ رقم ادا کردیتے ہیں تو کوئی بھی آفیسر اس میرج ہال اور مارکی کو چیک نہیں کرنے آتا وہاں پر ون ڈش کی خلاف ورزی کیساتھ ساتھ وقت کی پابندی کے احکامات کو بھی ہوا میں اڑا دیاجاتا ہے جو کوئی میرج ہال مالکان اور مارکی مالکان کو ان کی مقررہ کردہ رقم جو وہ ٹیکس اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آفس کے نام پر وصول کرتے ہیں وہ نہیں دیتاتو متعلقہ افسران بھی وہاں پر ون ڈش کو چیک کرنے پہنچ جاتے ہیں۔سیاسی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ، رابطہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آفس والوں نے بتایاکہ ایسی کوئی بات نہیں مارکیوں اور میرج ہالوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیاجارہا ہے جو خلاف ورزی کرتا پایاجائے اس کو جرمانہ کیاجارہاہے ۔