حکمرانوں نے نئے آئینی بحران کو جنم دیا:صابر بھٹی

 حکمرانوں نے نئے آئینی بحران کو جنم دیا:صابر بھٹی

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف لائرز فورم سیالکوٹ کے صدر اور سابق صدر بار ایسوسی ایشن سمبڑیال صابر عالم بھٹی نے کہا ہے کہ نئی آئینی ترامیم کے خلاف وکلاء کے احتجاج کی کال کا خیر مقدم کرتے ہیں۔۔۔

 تحریک میں وکلاء کا بھرپور ساتھ دیا جائے گا ،آئین و قانون کی بالادستی کی خاطر اٹھنے والی ہر آواز کو سپورٹ کریں گے پی ٹی آئی نے نئی آئینی ترامیم کو مسترد کرکے عوام کے جذبات کی ترجمانی کی ہے ، جنہوں نے آئینی ترامیم کی منظوری کے حق میں ووٹ دیا قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی آئین کا حلیہ بگاڑنے اور عدلیہ کی آزادی سلب کرنے والوں کے عزائم بے نقاب ہوچکے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق صدر بار ایسوسی ایشن سمبڑیال زاہد عالم بھٹی کے ہمراہ مبارکباد کے لیے آنے والے وفد سابق کونسلر اصغر علی باگڑی، محمد امین ، شیخ عظمت اﷲ، ظفر اقبال مغل، غلام مرتضیٰ، شبیر احمد سمیت دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں نے آئین پر شب خون مار کر نئے آئینی بحران کو جنم دیا ہے جس کے خلاف پوری قوم اٹھ کھڑی ہوئی ہے تحریک انصاف کے بعد وکلاء بھی نئی آئینی ترامیم کے خلاف آواز بلند کرنے کیلئے میدان عمل میں اتر چکے ہیں وکلاء قیادت نے اچھی طرح جان لیا ہے کہ حکومت عدلیہ کے اختیارات محدود کرکے اسے سیاسی اکھاڑہ بنانا چاہتی ہے۔  اقتدار پر مسلط ٹولہ عوام کو انصاف کی فراہمی کے تمام راستے بند کرنے کے درپہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں