نیو ائیر نائٹ ، امن برقرار رکھنے کیلئے 1672 اہلکاروں کی تعیناتی ، ایلیٹ کی 8 ٹیمیں تشکیل
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)نیوائیر نائٹ کے موقع پر امن او مان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے سکیور ٹی پلان جاری کر دیا ہے ۔
ضلع بھر میں 222پروگرام کی سکیورٹی پر 330افسران سمیت 1672اہلکاران، 1343وولنٹئیراورایلیٹ کی 8ٹیمیں فرائض سرانجام دیں گی۔سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے کہاکہ نیوائیر نائٹ کے موقع پر امن او مان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے سکیور ٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ضلع بھر میں 222پروگرام کی سکیورٹی پر 330افسروں سمیت 1672اہلکاران،1343وولنٹئیراورایلیٹ کی 8ٹیمیں فرائض سرانجام دیں گی۔ کہ امن و امان کی بہتری کے لئے شرپسند اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔ ہوائی فائرنگ، غل غپاڑہ، شور شرابا، ون ویلنگ اوربد امنی پیدا کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل ایس پیز اور ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوز کو نیو ائیر نائٹ کے سلسلہ میں ہائی الرٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیا۔