گوجرانوالہ کے 417 کسانوں کو لائیو سٹاک کارڈ فراہم

 گوجرانوالہ کے 417 کسانوں کو لائیو سٹاک کارڈ فراہم

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )گوجرانوالہ کے 417 کسانوں کو لائیو سٹاک کارڈ فراہم کردئیے گئے ، ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد مویشی کو ویکسی نیشن اور علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں۔۔۔

 گوشت کی پیداوار میں اضافہ، شہریوں کو معیاری گوشت اور کسانوں کی خوشحالی سے پنجاب خوشحال ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی زیر صدارت محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ کا ہفتہ وار جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر دفتر میں منعقد ہوا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر صائمہ ارم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں 2 ماہ کے دوران 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد کو علاج معالجے کے حوالے سے چیک گیا، 62 ہزار سے زائد کو ویکسی نیشن کی گئی ۔ لائیو سٹاک کارڈ کا مقصد گوشت کی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہے ۔ اس منصوبہ کے تحت لائیوسٹاک فارمرز کو بلاسود قرضہ فی جانور 27000 کے حساب سے کم اذ کم 135,000 سے لے کر ذیادہ سے زیادہ 270,000 روپے تک قرضہ کی سہولت دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں