ڈسکہ:یوٹیلیٹی سٹورز پر سستے آٹے ،چینی کی فراہمی معطل

 ڈسکہ:یوٹیلیٹی سٹورز پر سستے آٹے ،چینی کی فراہمی معطل

ڈسکہ(نامہ نگار )ڈسکہ شہر کے یوٹیلیٹی سٹوروں پر سستے آٹے ،چینی کی فراہمی کئی ماہ سے معطل،شہری رُل گئے ۔۔۔

حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈی ختم کرنے کے بعد ڈسکہ شہر کے یوٹیلیٹی سٹورز ویران ہو گئے ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر غریب عوام کو سبسڈی کے تحت ریلیف دیا گیا تھا جس کی وجہ سے غریب کو آٹا ،چینی اور گھی سستے داموں میسر آتا تھا لیکن چند ماہ قبل حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈی ختم کردی گئی ڈسکہ شہر بھر کے یو ٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈا ئز آٹے ،چینی کی فراہمی گزشتہ کئی ماہ سے معطل ہے یوٹیلیٹی سٹورز پر پیکنگ والے 5 کلو آٹے کا پیکٹ 680 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 1360 روپے میں دستیاب ہے ۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی پیکنگ والا 5 کلو آٹا 500 روپے اور 10 کلو کا تھیلا 900 روپے میں مل رہا ہے ۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائز 10 کلو آٹے کا تھیلا 650 روپے میں دستیاب تھا۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈی کوفوری بحال کر کے غریب عوام کو ریلیف دیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں