فوارہ چوک ڈسکہ میں ماڈل ریڑھی بازار قائم
ڈسکہ(نامہ نگار)ڈسکہ میں ماڈل ریڑھی بازارقائم ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پرصوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق کی زیر نگرانی میونسپل کمیٹی ڈسکہ کی جانب سے فوارہ چوک ڈسکہ میں ماڈل ریڑھی بازار قائم کردیا گیا۔۔۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ ماہم مشتاق نے میڈیا کو بتایا کہ ماڈل ریڑھی بازار لگانے کا مقصد یہ ہے کہ شہر میں تجاوزات کو ختم کرکے ریڑھی بانوں کو علیحدہ سے ایک جگہ دی جائے جہاں پر وہ سکون کیساتھ اپنا کاروبار کرسکیں اور شہر میں تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک بلاک نہ ہواورشہر صاف ستھر ااور خوبصورت نظر آئے اور شہری بھی سکھ کا سانس لے سکیں ،ڈسکہ کی سیاسی ،سماجی ،مذہبی اور کاروباری شخصیات نے اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ ماہم مشتاق کی کاوشوں کو سراہا جن کی کوششوں سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو رہا ہے ۔