سیالکوٹ:واپڈا اہلکار کی ناک کی ہڈی توڑنے پر تین افراد کیخلاف مقدمہ
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )واپڈا اہلکار کی ناک کی ہڈی توڑنے ، دیگر کو زدکوب کرنے اور کار سرکار میں مداخلت پر تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کیمطابق تھانہ پھلورہ کے علاقہ چونڈہ میں پولیس نے ایس ڈی ای او گیپکو کی رپورٹ پر دوران چیکنگ واپڈا اہلکار کی ناک کی ہڈی توڑنے ، دیگر عملہ کو زدوکوب کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے کے الزام میں عاشق اور اسکے دونامعلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔