راہوالی:فائرنگ سے زخمی نوجوان ہسپتال میں چل بسا

 راہوالی:فائرنگ سے زخمی نوجوان ہسپتال میں چل بسا

راہوالی(نمائندہ دنیا )مخالفین کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا نوجوان ہسپتال میں زیر علاج جان کی بازی ہار گیا جسکو پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں نماز جنازہ کے بعد آبائی گاؤں کوٹ سعداﷲ میں سپردخاک کردیا گیا۔۔۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ سعداﷲ میں اقبال مسیح کے بیٹے سلمان اور داؤ د گھر سے سبزی لینے کے لیے نکلے جب وہ افضال بٹ کی دکان کے سامنے پہنچے توموٹر سائیکلوں پر سوارچھ کس مسلح ملزما ن عبدالرحمن ولد یعقوب جٹ ،یعقوب ،ایوب ،امجد وغیرہ آئے اور تو عبدالرحمن نے دستی پسٹل کاسیدھا فائرکیا جو سلمان مسیح کو پیٹ پر لگا عبدالرحمن کا دوسرا فائر موقع پر موجود شمریز انصاری ساکن راہوالی کے گھٹنے پر لگا دونوں شدید زخمی ہوکر زمین پر گرپڑے جبکہ سلمان کے دوسرے بھائی داؤد مسیح نے چھپ کا جان بچائی،وجہ عناد یہ ہے کہ اقبال مسیح نے زمین ٹھیکہ پر حاصل کرکے کاشت کر رکھی تھی کہ اسکی ملزمان کو رنجش تھی کہ اسی بنا پر اقبال مسیح کے بیٹوں پر جان سے ماردینے کی نیت سے فائرنگ کی تھی جسکے نتیجے میں سلمان پیٹ پر فائرلگنے اور شدید زخمی ہونے پر ہسپتال میں زیر علاج تھا کہ اس دوران ہی جان کی بازی ہار گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں