حافظ آباد:ڈی سی کاڈمپنگ سائٹ دیہات کا دورہ ،صفائی کا جائزہ
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا،نامہ نگارنامہ نگار )ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے وزیر اعلیٰ کے ستھراء پنجاب پروگرام کے سلسلہ میں سالڈ ویسٹ ڈمپنگ سائٹ اور مختلف دیہات کا دورہ کرتے کوئے وہاں صفائی ستھرائی کے نظام کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے کڑیالہ کے قریب ڈمپنگ سائٹ کا دورہ کیا اور وہاں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے کوڑا کرکٹ کو ڈمپ کرنے کھ کاموں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ساگر کلاں،کڑیالہ اور مانگٹ نیچا کو بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے ستھراء پنجاب کے سلسلہ میں صفائی مہم کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف دیہات کے یونین کونسل دفاتر کا بھی دورہ کیا۔