لدھیوالہ وڑائچ:نشان زدہ غیر قانونی عمارتیں مسمار نہ ہونے سے گھنٹوں ٹریفک جام معمول
لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار )لدھیوالہ میں سڑک کو کشادہ کرنے کے لئے نشان زدہ غیر قانونی عمارات کو مسمار نہ کئے جانے سے گھنٹوں ٹریفک جام رہنے لگا ۔۔۔
جہاں مسافر وں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہیں مقامی لوگ اور تاجر طبقہ بھی پریشانی کا شکار ہے ۔عالم چوک سے کوٹ سرور تک دس ارب روپے کی خطیر لاگت سے تعمیر ہونے والے حافظ آباد روڈ کو لدھیوالہ سٹی سے کشادہ کرنے کے لئے لدھیوالہ ٹینکی سے پولیس چوکی تک سڑک کے دونوں اطراف غیر قانونی عمارات کو مسمار کرنے کے لئے نشانات لگائے جانے کے باوجود ان بلڈنگز کو مسمار نہ کئے جانے کی وجہ سے لدھیوالہ سڑک کی چوڑائی بارہ فٹ تک رہ گئی ہے جس کی وجہ سے روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں بڑے بڑے کنٹینر کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک جام ہو جانا معمول بن کر رہ گیا ہے اور مسافر و گارگو گاڑیوں کی میلوں لمبی لائنیں لگ جاتی ہیں،شہریوں نے سی ایم پنجاب سے اپیل کی ہے کے لدھیوالہ میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لئے غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر کے سڑک کو کشادہ کیا جائے تاکہ ٹریفک کے مسائل سے چھٹکارا مل سکے ۔