سیالکوٹ: 24افراد کا گھروں پر حملہ، فائرنگ اور توڑ پھوڑ

 سیالکوٹ: 24افراد کا گھروں پر حملہ، فائرنگ اور توڑ پھوڑ

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )مختلف واقعات میں 24افراد کا گھروں پر حملہ، ملزمان کی فائرنگ اور توڑ پھوڑ ، دھمکیاں دیتے فرار ہو گئے ۔

 تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ گھوڑے والی خانقاہ کے قریب کے رہائشی محمد عمیر کے گھر باہر سلمان وغیرہ13افراد آئے اور فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے باعث گھر کی شیشے اور کھڑیاں ٹوٹ گئیں اور ملزمان سنگین دھمکیاں دیتے فرار ہو گئے ، تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ میں ہی رشیدہ تبسم کے گھر باہر خالد وغیرہ 11ملزمان آئے اور گھر کی دیوار اور کھڑکیوں کی توڑ پھوڑ کی اور مکان پر قبضہ کی کوشش کی۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں